بی ڈی سی انتخابات :حساس علاقوں کے پولنگ مراکز کی ڈرونوں کے ذریعے نگرانی
سرینگر میں جنگجوئوں کے حملے کے بعد حساس ترین علاقوں میں پولنگ مراکز پر اضافی نفری تعینات
سرینگر/26نومبر/سی این آئی// 28نومبر سے شرو ع ہونے والے انتخابات میں حساس علاقوں میں قائم پولنگ بوتھوں کی نگرانی ڈرونوں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ حساس ترین علاقوں میں فورسز و پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے جس کیلئے یوٹی انتظامیہ نے مرکزی سرکار سے پہلے ہی 39بٹالین فورسز کی مزید نفری طلب کرلی ہے ۔ ادھر سرینگر میں جمعرات کو ہوئے فورسز پر حملے کے بعد حساس علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 28نومبر سنیچر وار س سے شروع ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے سرکاری سطح پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ انتخابات کو پُرامن اور خوشگوارماحول میں منعقد کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔سرکار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں 28نومبر سے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے دور دراز علاقوں کے پولنگ مراکز تک مطلوبہ سامان اور عملہ پہنچایا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں میں قائم انتخابی مراکز میں فورسز اور پولیس کی ضافی نفری تعینات کی جارہی ہے اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر میں جنگجوئوں کی جانب سے فورسز پر حملہ کے بعد حساس ترین علاقوں میں جہاںپر پولنگ بوتھ قائم ہیں ان پولنگ مراکز کی نگرانی ڈرونوں کے ذریعے کی جائے گی ۔ یوٹی انتظامیہ نے پہلے ہی حفاظتی ایجنسیو ں کو ہدایت دی ہے کہ امن و قانون کی صورتحال برقراررکھنے اور انتخابات کوخوشگوارماحول میں قائم کرنے کیلئے تمام تر بنیادی ضروریات کو پوراکیا جائے ۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ ہفتے پولیس افسران پر زور دیا تھا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی شرپسندعنصر کو صاف و شفاف انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں 28نومبر سے8مراحل پر بی ڈی سی انتخابات شروع ہورہیں اور سرکار کی یہ کوشش ہے کہ ہر کوئی شہری اپنی رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوری عمل کا حصہ بنیں ۔
Comments are closed.