شہرسرینگر کے مختلف مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک جام ؛ گاڑیوں میں سوار مسافروں کیلئے سوہان روح، متعلقہ محکمہ بھی ناکام
سرینگر/25نومبر: شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں خاص کر لالچوک ، بٹہ مالو، کرانگر ،بمنہ بائی پاس،سونہ وار ڈلگیٹ اور دیگر جگہوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے جبکہ پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے مخصوص جگہوں پر ریڈہ بانوں اور چھاپڑی فروشوں کے قبضہ سے پیدل چلنا بھی مشکل بن جاتا ہے ۔ ٹریفک جام کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے میںمتعلقہ محکمہ بھی ناکام ہوچکا ہے ۔ سڑکوں کے کناروں پر بے ترتیب رانگ پارنگ بھی ٹریفک جام کی ایک بڑی وجہ ہے کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام اس قدر بڑھ گیا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوجاتا ہے جس کے باعث گاڑیوں میں سوار مسافر سخت پریشان ہوجاتے ہیں خاص کر گاڑیوں میں سوار بزرگ شہری، خواتین و مریضوں کو دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ شہر سرینگر کے مصروف ترین بازاروں جن میں لالچوک ، مہاراجہ بازار، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ، بٹہ مالو، بمنہ بائی پاس ، سونہ وار ڈلگیٹ کے علاوہ دیگر جگہوں پر اس قدر ٹریفک جام ہواتا ہے کہ وہاں پر قطار در قطار گاڑیوں گھنٹوں درماندہ ہوکے رہ جاتی ہے اور گاڑیوں میں سوار مسافروں کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ لوگوںنے کہاہے کہ ٹریفک جام اب اس قدر بڑھ گیا ہے کہ لوگ اب پیدل چلنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں تاہم پیدل چلنے کیلئے جو جگہیں مخصوص رکھی گئی ہیں ان پر ریڈہ بانوں اور چھاپڑی فروشوں نے قبضہ جمایاہوا ہے جس راہگیروں کیلئے پریشان کا باعث بن جاتا ہے لوگوںنے کہا کہ ریڈہ بان اور چھاپڑی فروش اگر سڑکوں کے کنارے ریڈوں اور چھاپڑوں کو رکھ کر سڑک کو عام لوگوں کے چلنے کیلئے کھلا چھوڑ دیں گے تو لوگوں کو راحت ملے گی اور ان ریڈہ بانوں کے روزگار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم سڑکوں پر اس طرح سے قبضہ کرنے سے ٹریفک جام بھی ہوجاتا ہے اور لوگوں کے چلنے کیلئے بھی جگہ دستیاب نہیں ہوتی۔ لوگوںنے کہا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار بزرگ شہریوں ، خواتین اور مریضوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے جبکہ ٹریفک جام میں ایمبولینس بھی اگر پھنس جائے تو اس کو راستے دینے کا بھی کسی کو موقع نہیں نہیں ملتا جو انسانی جان کے زیاں کا باعث بن سکتا ہے ۔لوگوں کے مطابق ٹریفک جام پر قابو پانے کی سرکاری تدابیر بھی اگرچہ بے کار ہوچکی ہے تاہم متعلقہ محکمہ اگر اس ضمن میں کوئی موثر اقدام اُٹھائے تو اس پر قابو پانا ناممکن نہیں ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سڑکوں کے کناروں پر بے ترتیب رانگ پارنگ بھی ٹریفک جام کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
Comments are closed.