اونتی پورہ میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری ؛ درجنوں رہائشی مکانات او ر دیگر تعمیرات کو مہندم کر دیا گیا ، لوگوں میں غصہ کی لہر

سرینگر/25نومبر/سی این آئی// جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بدھ کو درجنوں مکانات اور تعمیرات کو مہندم کردیا ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کی کارورائی پر مقامی لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں اس بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں کوئی نوٹس ارسال کی گئی تھی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں غیر قانونی تجاوزات اورتعمیرات کے خلاف مہم میں انتظامیہ نے تیزی لائی ہے اور اس سلسلے میں انہدامی کارورائی بھی شد و مد سے جاری ہے۔ اور بدھ کو ایک مرتبہ پھر ضلع انتظامیہ نے قصبہ اونتی پورہ میں انہدامی کارورائی عمل میںلائی جس دوران علاقے میں درجنوں دکان اور کئی دیگر تعمیرات کو کھارہ موڑ کے نزدیک منہدم کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح علاقے میں ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم وارد ہوئی جنہوں نے غیر قانونی تجاوزا ت اور تعمیرات کے خلاف انہدامی کارورائی شروع کرتے ہوئے درجنوں تعمیرات کو مہندم کردیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع انتظامیہ نے علاقے میں انہدامی کارورائی عمل میں لائی تھی جس دوران درجنوں ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا تھا ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کی اس کارورائی پر مقامی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کہا کہ انہیں اس بارے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پہلے کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی اور نہ ہی ان کو اس بارے میںکوئی نوٹس ارسال کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر نوٹس کے اس طرح کی کارورائی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔

Comments are closed.