سر ینگر: مورخہ 25ماہ نومبر2020 کوکے ٹی ایم ایف کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر محترم محمد رجب کوچھے صاحب منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا مابعد حاضرین کو اطلاع دی گئی کہ سعید علی محمد ساکنہ اقبال کالونی راولپورہ والد نسبتی محترم ظفر اکبر بٹ کا انتقال ہوگیا اور ان کے جنازے میں محترم محمد رجب کوچھے محترم عبدالرحمن صوفی محراج الدین ودیگر اراکین نے شمولیت کی اجلاس میں محترم عبدالرحمن صوفی محترم شیخ ہلال احمد محترم محراج الدین محترم جاوید احمد خان محترم اعجاز احمد محترم شوکت احمد محترم فاروق احمد بطخو محترم سجاد ودیگر بازار کمیٹیوں کے ارکان نے مرحوم سعید علی محمد ساکنہ اقبال کالونی راولپورہ جو کہ محترم ظفر اکبر بٹ کے والد نسبتی تھے کے وفات پر انتہائی رنج وغم کااظہار کیا۔مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔مرحوم شریف النفس صوم صلواة کے پابند اور خدا ترس شخصیت تھے اجلاس میں معزز حاضرین نے مرحوم سعید علی محمد کے حق میں فاتحہ خوانی کی اوررب العزت سے دست بہ دعاءہوے یا اللہ مرحوم کو جواری رحمت میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین اور پسماندگان کو خصوصاً محترم ظعفر اکبر بٹ برادر اکبر محترم فیاض احمد بٹ سینئر تجارتی رہنما کے ٹی ایم ایف اور وائس چیئرمین کشمیر ٹریڈرز متحدہ فورم کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین KTMF کی پوری قیادت وممبران آپ کے اس غم میں برابر شریک ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.