رام بن میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 2افراد لقمہ اجل، گاڑی اور فوت شدہ افراد کی نعشیں برآمد

سرینگر/24نومبر: سوموار شام دیر گئے سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ گزشتہ شام جوبچائو کارروائی اندھیرا اور موسمی صورتحا کے نتیجے میں معطل کیاگیا تھا آج صبح پھر شروع کیا گیا جس دوران دو نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں گزشتہ شام دیر گئے ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس دوران گاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ گاڑی نیچے بہنے والے نالے میں گر پڑی تھی اگرچہ پولیس کی ٹیم نے اُسی وقت بچائو کارروائی شروع کی تھی تاہم کافی اندھیراہونے اور موسم کی ابتر صورتحا ل کے پیش نظر آپریشن کو معطل کیاگیا تھا اور آج منگل کو جونہی سویرا ہوا پولیس نے پھر سے بچائو کارروائی شروع کی جس دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی نعشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ گاڑی کو بھی باہر نکالا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں اشخاص رام بن کے مقامی شہری ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے بتایا ہے کہ مہندرا بلیورو گاڑی جو کہ گزشتہ شام نالہ میں گری تھی اُس وقت اس کے صرف دو پہیئے ہی نظر آرہے تھے اور پولیس کی ٹیم نے اُسی وقت بچائو کارروائی شروع کی تاہم اندھیرا ہونے اور موسمی صورتحال کے بعد آپریشن کوصبح کیلئے معطل کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.