سرینگر/24نومبر: سرحدی کشیدگی کے چلتے بین الاقوامی سرحد پر سانبہ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین میٹنگ کا انعقاد ہوا جس دوران بی ایف ایس نے گزشتہ شام دراندازی کے دوران مارے گئے پاکستانی شہری کی نعش بھی پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دی ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کی شام بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جس دوران ایک درانداز کو ہلاک کر دیا گیا ۔ بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز کی ہلاکت کے بعد منگل کو ہند پاک افواج کے مابین فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس دوران بھارتی اہلکاروں نے درانداز کی نعش پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فلیگ میٹنگ کے دوران پاکستانی رینجرس نے شہری کے نعش کی شناخت کرکے تمام لوازمات ادا کئے جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں مارے گئے شہری کی نعش واپس کر دی ۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے افواج کے درمیان فیلگ میٹنگ پر امن ماحول میںہوئی جس دوران پاکستانی رینجرس نے مارے گئے شہری کے تمام کاغذات دیکھائے اور اس کی مکمل پہنچان ہونے کے بعد نعش کو ان کے حوالہ کردیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.