اپنی پارٹی کے سربراہ کی حفاظت پر؛ معمور پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سرینگر/23نومبر: سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سربراہ محمد الطاف بخاری کی حفاظت پر معمور اہلکار سرینگر میںدل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اپنی پارٹی کے چیف اور پی ڈی پی کے سابق لیڈر اورسابق وزیر الطاف بخاری کی حفاظت پر معمور ذاتی محافظ شوکت احمد جو کہ بخاری کی رہائش گاہ پر تعینات تھا سوموار کو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوکت احمد نے سینے میں سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کو فوری طور پر نیم بے ہوشی کی حالت میں صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔

Comments are closed.