پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ ، کہیں جم کر برفباری اور کہیں بارشیں
وادی کا زمینی رابطہ بیرون ریاستوں سے منقطع ، 26نومبر سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان / محکمہ موسمیات
تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث چلہ کلاں کے طر ز پر شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا
سرینگر/23نومبر/سی این آئی// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میںکے علاوہ کئی میدانی علاقوں میں بھی رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث چلہ کلاں کے طر ز پر شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ ادھر پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی اور وادی کا بیرون دنیا سے رابطہ منقطع ہوکے رہ گیا ۔ جواہر ٹنل ، پہلگام ، سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ ، سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 26نومبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار اور سوموار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںرواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سوموار کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں چھ انچ سے 7انچ برف ہوئی۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ اس ضمن میں سی ای او گلممرگ حنیف بلکی نے بتایا کہ وہ سڑک کی نگرانی از خود کررہے ہیں اور سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے اور اتوار اور سوموار کی درمیانی رات رواں موسم کی سرد ترین را ت ریکارڈ کی گئی ۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف آج دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیل اور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 48گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 26نومبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔
Comments are closed.