فوجی اہلکاروں میں خود کشی کے بڑھتا رجحان ؛ پونچھ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

سرینگر/22نومبر: سرحدی ضلع پونچھ میں اتوار کے روز ایک فوجی اہلکار نے سرکاری بندوق کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کی ہے ۔ رواں ماہ میں یہ ایسا دوسرا واقع ہے جس میں کسی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں ہندوپاک سرحد پر تعینات ایک فوجی اہلکار جس کا تعلق39آر آر سے بتایا جاتا ہے نے سرکاری بندوق کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ فوجی اہلکار کی شناخت حولدار رجندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے اور اس وقت نمبال پوسٹ سلوٹری کے مقام پر تعینات تھا۔ فوجی اہلکار کی جانب سے خودکشی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ پولیس نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس زیر دفعہ 174درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات جاری ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ فوجی اہلکار نے اس طرح کا سنگین اقدام کیوں اُٹھایا ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ میںجموں کشمیر میں تعینات یہ کسی فوجی کی جانب سے خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقع ہے ۔

Comments are closed.