عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری
کووڈ 19ہیلتھ گائڈ لائنوںکے تحت جمعہ 27نومبر کو ہوگی بڑی تقریب
سرینگر/22نومبر/: سالانہ عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری ہے۔خانیار آستان عالیہ اور امیراکدل سرائے بالااور آثار شریف آنچار صورہ میں عقیدت مند حاضری دیکر فیض و برکات حاصل کررہے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق عرس مبارک کے سلسلے میں وادی کے دیگر علاقوں میں تقریبات منعقد ہورہی ہے جن میں آثار شریف صورہ ، اسلامی تاریخی کلینڈر کے مطابق عرس پاک کے سلسلے میں11روزہ ایام متبرکہ یکم ربیہ الثانی سے شروع ہوجاتے ہیں جس دوران ہر روز عصر سے مغرب تک خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہے۔ تاہم امسال آستان عالیہ خانیار میںخصوصی تقریبات صبح 9بجے سے 11:30بجے تک منعقد ہورہی ہے جبکہ مغرب سے عشاء تک صورہ آستان میں منعقد ہورہی ہے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒسے منسوب عرس مبارک کی سب سے بڑی تقریب 27نومبر بروز جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وقف بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ کووڈ 19کے چلتے عرس کی تقریبات میں ہیلتھ گائڈ لائنوں اور سرکاری احکامات پر عمل کیا جارہا ہے اور آستانوں کے انتظامیہ کی جانب سے ذائرین سے بار بار تلقین کی جارہی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سماجی دوری کا بھی خیال رکھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آستان آنے والے ذائرین میں سے اگر کوئی بغیر ماسک کے ہوتو اس کو انتظامیہ کی جانب سے مفت ماسک فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ ذائرین کیلئے سینی ٹائزر بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔ ادھر سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تینوں آستانوں کیلئے خصوصی سینی ٹائزر مہم چلائی جارہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایم سی نے بتایا کہ آستانوں کی سینی ٹائزر کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو آستان عالیہ خانیار ، آستان عالیہ سرائے بالا اور آثار شریف صورہ میں ہر وقت دستیاب رہتے ہیں۔
Comments are closed.