سرینگر/22نومبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کا قہر جاری ہے اور اتوار کو مزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 98تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866تک جا پہنچی۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میں بھی کورنا وائرس کا قہر جاری ہے اور اموات کے ساتھ ساتھ مثبت معاملات میں بھی روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق اتوا ر کو لداخ میں کورنا وائر س سے مزید دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 98تک پہنچ گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اموات میں سے 57لداخ جبکہ 41کرگل میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ 113مریضوں کوصحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لداخ میں اس وقت فعال کیسوں کی تعداد 912ہے جن میں سے 805لہہ میں زیر علاج ہے جبکہ باقی 107کرگل کے اسپتالوں میںعلاج و معالجہ کیلئے داخل ہے ۔ ادھر لداخ میں کیسوں میں اضافہ کے چلتے لداخ سیول سوسائٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایک ہفتے تک کے لاک ڈائون کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون دیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.