دن بھر مطلع ابر آلود دہنے کے باعث وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ، رات میں پارہ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

آج سے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی ، پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی وراننگ جاری

سرینگر/22نومبر: د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ سرینگر میں گزشتہ شب موسم کی سرد ترین رات رہی جبکہ وادی کے دیگر اضلاع میںبھی پارہ منفی سے نیچے چلا گیا ہے جس کے نتیجے میں دن کی سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میںسردی کی سرد لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی منفی سفر سے نیچے چلا گیا ہے ۔ شہر سرینگر میں گزشتہ شب رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جس میں پارہ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں اس موسم کی سب سے سرد رات کا سامنا کرنا پڑا جب پارہ منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ کے عہدیدار نے بتایا کہ آج کا کم سے کم درجہ حرارت سال کے اس وقت کے لئے معمول سے تین ڈگری کم تھا۔ محکمہ کے مطابق گلمرگ وادی کا سر د ترین علاقہ رہا جہاں پر رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ پہلگام میں پارہ منفی5.6ڈگری سلسیس ،قاضی گنڈ میں 2.6، کوکرناگ میںمنفی 1.9،اونتی پورہ میں منفی 4.4، اننت ناگ ، 3ڈگری سلسیس، بانڈی پورہ میں صفر، بڈگام میں 2.6،شوپیاں 5.4،پلوامہ منفی3.1اور کولگام میں منفی 2.1ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ اس دوران شہر سرینگر میں اتوار کودن کا زیادہ سے زیادہ 8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے اور آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔ادھرمحکمہ موسمیات نے ایک بار پھر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی طوفان کا خطرہ ہے اس لئے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کے سفر کرنے سے گریز کریں ۔

Comments are closed.