نگروٹہ جموں جھڑپ میں چار جیش جنگجوئوں کی ہلاکت؛ پاکستان کے ناظم المور کی بھارتی وزات خارجہ میں طلبی ، مراسلہ بھی دیا گیا

سرینگر/21نومبر: نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں چار جیش محمد جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان کے ناظم المورکو وزارت خارجہ کے دفتر بلایا اور انہیںایک احتجاجی مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دو دن پہلے نگروٹہ جموں میں مسلح جھڑپ کے دوران چار جیش محمد کے جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان کو ایک مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو کہا کہ وہ عسکری تنظیموں کے خلاف لگام لگائے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل وزیر داخلہ امیت شاہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال اور دوسرے اعلی عہدے داروںکے ساتھ میٹنگ کی جس میںسیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ممبئی حملے کی برسی کے موقع پر کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے ان کے قبضے سے 11رائئفل 3پستول اور ہینڈ گرینیڈ ضبط ہوئے اس سے پہلے بھی پاکستانی سفارت کار کو جنگ بندی لائن پر مسلسل خلاف ورزی کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.