موسم میں بہتری آنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر 4روز بعد یکطرفہ ٹریفک بحال

سرینگر/18نومبر: سرینگر لہہ شاہراہ کو بدھ کے روز یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ زوجیلا اور دیگر جگہوں پر برفباری کے بعد شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک بند کردیا گیا تھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ جو کہ گزشتہ ہفتے سنیچروار کو زوجیلا پاس اور دیگر جگہوں پر برفباری کے بعد ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی کو آج یکطرفہ ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر بدھ کی صبح ٹریفک بحال کردیا گیا ۔ اس دوران حکام نے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک حکام اور کنٹرول روم سے ضرور رابطہ کریں تاکہ ٹریفک کی جانکاری حاصل ہو۔

Comments are closed.