سرینگر/18نومبر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی سرکار پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک مضبوط اپوزیشن کا فقدان اس لئے ہیں کیونکہ بی جے پی جھوٹ کا پروپیگنڈا کر کے حزب اختلاف کو کمزور بنا رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لکھا ’’آج ایک بار پھر غلط پروپیگنڈے کے ذریعہ بی جے پی نے کانگریس کو پی اے جی ڈی میں اپنی شرکت کے بارے میں دفاع کرنے پر مجبور کیا ہے‘‘۔ بی جے پی نے جھوٹ کا پرچار کیا اور ایجنڈا طے کیا ہے جس کے ذریعہ وہ کانگریس کو بھی اسی راستے کو اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’’ بی جے پی کے پروپیگنڈے کی وجہ سے ملک میں اپوزیشن کا فقدان ، بی جے پی کے پروپیگنڈے کی وجہ سے ملک میں اپوزیشن کا فقدان ‘‘۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنا غیر قانونی ہے، اس کے باوجود بی جے پی کے پھیلائے ہوئے جھوٹ کی وجہ سے کانگریس سمیت کوئی بھی قومی جماعت عوامی طور پر اس کا اعتراف نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سمیت بی جے پی کے متعدد رہنماؤں نے گپکار اعلامیہ کے لئے عوامی اتحاد پر کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے بعد کانگریس نے واضح کیا کہ وہ اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.