جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا احسن طریقے سے انعقاد ؛ 49اضافی سی آر پی ایف کمپنیوں کی تعیناتی کیلئے وزرات داخلہ کی جانب سے ہدایت نامہ جاری
سرینگر/18نومبر: پنچایتی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مرکزی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں 49نئی سی آر پی ایف کمپنیوں کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں 49سی آر پی ایف کمپنیوں کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں تاکہ جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کو انعقاد احسن طریقہ سے کیا جائے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے ان کمپنیوں کو لایا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اہلکاروں کی رہائش اور دیگر سہولیات کیلئے انتظامات کریں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیرون ریاستوں سے جموں کشمیر میں تعینات ہونے والی ان سی آر پی ایف کمپنیوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے علاوہ انہیں سرما کے پیش نظر سردی سے بچنے کیلئے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری آلات بھی فراہم کئے جا ئیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کمپنیوں کو جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی حصار میں اضافہ کیلئے طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ انتخابات کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے اور کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے پہلے ہی پنچایتی انتخابات کا بگل بجا دیا ہے ۔ اور ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے علاوہ خالی پڑی پنچایتی سیٹوں کیلئے 8مراحل میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جموں کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے ان انتخابات میں پہلے ہی حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ان انتخابات میں کئی امیدوار بطورآزاد بھی اپنا سکہ جمانے کی کوشش میں ہے ۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروںنے پہلے ہی نامزدگی کاغذات جمع کرائیں ہے ۔ 20ضلع ترقیاتی کونسل نشستوں کے علاوہ 12153خالی پڑی پنچایتی سیٹوں اور 234اربن لوکل وارڈس پر ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں ۔
Comments are closed.