کنٹرول لائن پر ٹنگڈار سیکٹر میں فوجی پوسٹ برفانی تود کی زد میں آیا

ایک فوجی ہلاک ، دو دیگر شدید زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر/18نومبر: لائن آف کنٹرول پر سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگدار سیکٹر میں منگل کی شام دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوج کا روشن پوسٹ برفانی تودے کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں پوسٹ میںموجود تین اہلکار برف کے نیچے زندہ دفن ہو گئے جن میں سے ایک کی موت ہوئی جبکہ دوکو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں کپواڑ ہ سے نمائندے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار سیکٹر میں منگل کی شام قریب 10بجے فوج کا روشن پوسٹ برفانی تودے کی زد میں آیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق شام دیر گئے اچانک بھاری برکم تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں پوسٹ تباہ ہوئی جبکہ اس میںموجود تین اہلکار برفباری کے نیچے دب گئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق برفانی تودے کی زد میں تین اہلکاروں کے آنے کی خبر ملتے ہی فوج نے علاقے میں بچائو کارروائیاں شروع کی تاہم تین میں سے ایک موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا تھا جبکہ دیگر دو کو شدید زخمی حالت میںبر آمد کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت رائفل مین نکھل شرما جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت رمیش چند اور گروندر سنگھ 7آر آر کے طور ہوئی ہے۔سرینگر میںمقیم دفاعی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودے کی زد میں آکر ایک فوج اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمی فوجی اہلکارں کا علاج و معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔

Comments are closed.