گوشت کی قیمت میں از خود اضافہ اور صارفین کو لوٹنے کی جازت نہیں دی جائےگی / ڈائریکٹر امو ر صارفین
سرینگر/17نومبر/سی این آئی// گوشت کی قیمت میں کسی بھی طرح کا اضافہ اور صارفین کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کی بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر امور صارفین نے واضح کر دیا کہ نرخوں میں از خود اضافہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی 87ایف آئی آر درج کر کے لاکھوں روپے جرمانہ بھی وصول کر لیا ہے ۔ سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان نے بتایا کہ گوشت کی نرخوں کو پہلے ہی مقرر کر دیا گیا ہے اور مقررہ کردہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں میںکسی کو گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں جائے گی ۔ نرخوں میں اضافہ کو لیکر عوامی شکایت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ گوشت کی قیمت جب سے مقرر کر دی گئی ہے اس دن سے ہی محکمہ نے خصوصی چیکنگ ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے جن کو عوامی شکایات کا ازالہ کرنے اور نرخوں سے اوپر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارورائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ اسکارڈ بھی متحر ک ہے اور آج تک انہوں نے خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں 87ایف آئی آر درج کر لئے گئے جبکہ گوشت کے علاوہ سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے ۔تاہم انہوں کا کہنا تھا کہ کچھ ناشر پسند عناصر لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے اور کہا کہ ہمارے عوام سے گزارش ہوگی کہ جہاں کئی بھی انہیں مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت میںگوشت فروخت کی جائے وہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران یا نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرائے تاکہ ایسے افراد کے خلاف بھی کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔
Comments are closed.