سوپور میں ایک نوجوان کی نعش برآمد ؛ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی

سرینگر/17نومبر: سوپور میں منگل کے روز ایک کم عمر نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں اپنے گھر میں زمین پر پڑا پایا گیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے بادام باغ علاقے میں ایک 20سالہ نوجوان کو گھر والوں نے بے ہوشی کی حال ت میں اپنے گھر میں زمین پر پڑا پایا ۔ اہلخانہ نے نوجوان کو فوری طو رپر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں چھان بین شروع کردی گئی ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نوجوان کی موت کی وجہ کیا ہے ۔

Comments are closed.