سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی شدت پسندی کے ثبوت دے دیے/ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کیخلاف بھارتی مہم جوئی اوراقدامات سے امن کوخطرات لاحق

سرینگر/16نومبر: پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی شدت پسندی کے ثبوت دے دیے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی روزنامہ ایکسپریس نیوزکی ایک خبر کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی شدت پسندی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردیا گیا۔پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں۔ نومبر، دسمبرمیں کراچی، لاہور، پشاورمیں بھارتی شدت پسندی کا خطرہ ہے۔

Comments are closed.