محبوبہ مفتی کا دورہ پہلگام ،خانہ بندش کنبوں سے ہوئی ملاقی ؛ ہماری زمین کے ساتھ ہاتھ نہ لگایا جائے ،نہ ہی ہمارے ماحول کو گندہ کیا جائے / محبوبہ مفتی
عوام مخالف کارروائیوں کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے ،پہلے ہی 24ہزار کنال جنگلات اراضی صنعتوں کیلئے دی گئی
سرینگر/16نومبر: پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سوموار کو پہلگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان خانہ بندش کنبوں جن کے رہائشی ڈھانچوں کو حالیہ میں انتظامیہ نے مہندم کر دیا سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمین کے ساتھ ہاتھ نہ لگایا جائے اور نہ ہی ہمارے ماحول کو گندہ کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کر دیا گیا کہ عوام مخالف کارروائیوں کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے کیونکہ پہلے ہی 24ہزار کنال جنگلات اراضی صنعتوں کیلئے دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سوموار کو پارٹی کے دیگر لیڈران کے ہمراہ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام کی اونچی منزل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جن کے رہائشی مقامات کو حکومت نے منہدم کردیا تھا۔ خانہ بندش کنبوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں حکومت ان خانہ بندشوں کو دیوار کی جانب دھکیل رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو متنبہ کیا کہ اس طرح کے عوام دشمن دشمن اقدام کے نتائج خطرناک ہوں گے۔اس نے مزید بتایا کہ یہ خانہ بدوش جن کو علاقے سے بے دخل کیا جارہا ہے وہ کئی دہائیوں سے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے ہی صنعتوں کو 24ہزارکنال اراضی فراہم کی جاچکی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ زمین کس کو فراہم کرے گی۔انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری زمین کے ساتھ ہاتھ نہ لگایا جائے اور نہ ہی ہمارے ماحول کو گندہ کیا جائے بصورت دیگر نتائج کافی سنگین بر آمد ہونگے ۔
Comments are closed.