کشمیر شاعر غلام نبی ظہور کو بعد از مرگ ایوارڈ؛ سماجی اور ادبی تنظیموں کا اظہار مسرت

سرینگر 14 نومبر: پلوامہ ضلع کے نامور کشمیری شاعر مرحوم غلام نبی ظہورکو سالہا سال بعد از مرگ ایوارڈعطا کئے جانے پر محبان ظہور ،علاقہ شاہورہ،ادبی اور جانکار حلقوںنے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آڈیٹوریم ہال سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صوبائی کمشنر پی کے پولے نے مرحوم ظہور کے فرزند حمید اللہ حمیدکو یہ ایورڈ دیا اور مرحوم شاعر کی 1976میں شایع امیر خسرو فارسی مثنوی قصہ چہار درویش کے کشمیری منظوم بشمول آدم تہ نوح ،چھانہ کور ،انوار معرفت ،اسرار عشق ،لول تہ حسن سمیت قریباً30کشمیری شعری کتابوں کا مشاہدہ کیا ۔محفل بہار ادب شاہورہ نے مرحوم ظہور کو یہ ایوارڈ دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

Comments are closed.