شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری اور قوانین پر عملدر آمد ؛ محکمہ ٹریفک متحرک ، پانتھ چوک اور ملحقہ علاقوں میں بیداری پروگرام کا انعقاد
سرینگر/13نومبر: شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس متحرک ہے اور جمعرات کو پانتھ چوک سرینگر علاقے میں بیداری پروگرام کے آغاز کے بعد ٹریفک پولیس نے رضاکارانہ انجمنوں کے ساتھ دن بھر بیداری مہم چلائی ۔ جس دوران ٹریفک قوانین اور ای چلان کے بارے میں گاڑی والوں کو جانکاری دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس سٹی متحرک ہو گئی ہے اور اس ضمن میں جگہ جگہ عوامی بیداری مہم چلانے کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجا رہا ہے ۔ سرینگر کے مضافات پانتھ چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک پولیس سٹی نے ڈی ایس پی غلام حسن ( جے کے پی ایس ) کی سربراہی میں عوامی بیداری مہم چلائی جس دوران گاڑی ڈرائیوان خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی اور انہیں ای چلان کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ ڈی ایس پی غلام حسن نے رضاکارانہ تنظیم کشمیر روڑ سیفٹی فاونڈیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ یہ مہم چلائی ۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی غلام حسن نے بتایا کہ اس بیداری مہم کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین اور ای چلان کے بارے میں جا نکاری پیدا کرنا تھا اور انہوں نے کہا کہ بیداری مہم میں تمام افراد کو بتایا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ سڑک حادثات پر روکتھام لگائی جائے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کی مہم آگے بھی جاری رہے گی ۔
Comments are closed.