سرینگر/13نومبر: اونتی پورہ پولیس نے نقلی اینٹی کرپشن بیورو کے ایک عہدار کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس کو ایک شخص ساکنہ ڈاڈسرہ اونتی پورہ کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی کہ وہ اپنی گاڑی میں سوار تھا اُس کو ٹول پلازہ اونتی پورہ کے نزدیک ایک شخص جوکہ خود کو انٹی کرپشن بیور و کے عہدار بتا رہا تھا نے اُس کی گاڑی کی تلاشی لی اور فون نمبر بھی لیا ۔اسی دوران شام کے وقت مذکورہ شخص نے شکایت دہندہ کے فون پر کال کرکے پیسوں کی مانگ کی ۔ اس اطلاع کے موصول ہونے پر اونتی پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتارکیاجس کی شناخت محمد امین وانی ساکن زعفران کالونی پنتھا چوک سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر164/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کیا ۔ البتہ اونتی پورہ کی جانب سے عو ام الناس سے گزار ش کی جاتی ہے اس طرح کی کوئی بھی جانکاری کے متعلق اونتی پورہ پولیس کو مطلع کریں تاکہ قصور وار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.