ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رہا بند
تاریخی مغل روڑ اور سرینگر لہہہ شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی آوجاہی جاری
سرینگر/13نومبر: ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی تاہم مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر بنا کسی خلل کے گاڑیوں کی آمد رفت بحال رہی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مطل رہی۔ قاضی گنڈ سے نمائندے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کو گاڑیوں کی نقل و حمل مکمل طو ر پر بند رہی اور کسی بھی گاڑیوں کو نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی ۔ ادھر تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بنا کسی خلل کے جاری رہی ۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کی مومت کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ 30نومبر تک ہر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو اس دن شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کے علاوہ مسافروں سے تاکید کی گئی تھی کہ وہ ایڈ وائزری پر من و عن عمل کرکے جمعہ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
Comments are closed.