جموں کشمیر کے عوام نے تین دہائیوں میں کٹھن حالات کا سامنا کیا / دلباغ سنگھ

زندگی ایک قیمتی تحفہ ،ہمیں اس کی قدر و عزت کر کے اپنی زندگیوں کو غلط راستے پر نہیں ڈالنا چاہئے

سیکورٹی اداروں کے تعاون سے جموں و کشمیر میں امن کی فضا کو بحا ل کر نے میں لگی ہو ئی

سرینگر /12نومبر : نو جوانوں کے کھیل کود ہنر کو نکھارنے کیلئے اننت ناگ پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت شروع کئے گئے پولیس پرائمر لیگ اننت ناگ کی اختتامی تقریب بڑے جوش و خروش اور انتہائی جزبے کے ساتھ اختتام پزیرہوئی،جس میں پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ سی این آئی کے مطابق اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پولیس سر براہ نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کر نے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہاکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکر دگی پیش کر نے والے کچھ کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر ہُنر دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اسی سماج کا ایک حصہ ہے اور پولیس کی ہمیشہ یہی کو شش رہتی ہے کہ وہ سماج میں اپنا کر دار خوش اسلوبی سے ادا کرے جو جموں و کشمیر اور یہاں کے لو گوں کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام نے گزشتہ تین دہائیوں سے انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ ڈر کے ما حول میں میں زندگی گزاری۔انہوں نے کہا کہ اس افرا تفری اور ڈر کے ماحول کو ہمیں مل جل کر ختم کر نا ہو گا اور اپنی نو جوان نسل کو ایسا بہتر ما حول فراہم کر نا ہو گاجس میں وہ اپنا روشن مستقبل حا صل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لوگ یکساں سوچ رکھتے ہیںاور خوش اسلوبی کے ساتھ بناء کسی شر و سختی کے اپنی زند گیاں جینا چاہتے ہیںلیکن اسکے لئے یہ ضروری ہے کہ بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ زندگی ایک قیمتی تحفہ ہے اور ہمیں اس کی قدر و عزت کر کے اپنی زندگیوں کو غلط راستے پر نہیں ڈالنا چاہئے جس سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس چو بیسوں گھنٹے کام پر لگی ہو ئی ہے اور دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے جموں و کشمیر میں امن کی فضا کو بحا ل کر نے میں لگی ہو ئی ہے۔انہوں نے ایس ایس پی اننت ناگ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع پولیس اننت ناگ کی کاوشوںسے ہی اس ٹور نامنٹ کا بہترین انعقادممکن ہوا۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ضلع پولیس سر براہ اننت ناگ سندیپ چو دھری نے پولیس سر براہ شری دلباغ سنگھ کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے یہاں آکر اس ٹور نامنٹ کی شان اوربڑھائی اور ضلع پولیس اننت ناگ کی جانب سے نو جوانوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

Comments are closed.