ہندوارہ میں چوری کی واردات ؛ نقب زنوں نے آدھ درجن دکانوں کا صفایاکیا

سرینگر/12نومبر: ہندوارہ میں نقب زنوں نے 11نومبر اور 12نومبر کی درمیانی رات میں قریب آدھ درجن دکانوں میں نقب لگاکر وہاں پر موجود نقدی اور سامان کو اُڑالیا جس کے نتیجے میں دکاندروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوںمیں ملوث افراد کو جلد سے جلد بے نقاب کیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ ہندوارہ میں گزشتہ شب چوروں نے لنگیٹ کرالہ گنڈ علاقے میں قریب 6دکانوںمیں نقب لگاکر چوری کی واردات انجام دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے دکانوں کے شیٹر توڑ کر دکانوں سے نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں چرالی ہے ۔ جن دکانوں میں چوری ہوئی ان میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان، بیکری ، ڈرائی فروٹ اور دیگر دکانیں شامل ہیں جن کا تعلق جاوید اقبال، عاشق حسین، تنویر احمد ، طاہر احمد اور دیگراں سے ہے ۔ چوری کی واردات کے نتیجے میں مارکیٹ میں دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کہا ہے کہ اس واردات میں ملوث افراد کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.