مسلح جھڑپ کے بعد مژھل سیکٹر میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری ؛ ترونگام شوپیان علاقے میںفوج و فورسز کا محاصرے دوسرے روز بھی جاری رہا
سرینگر/12نومبر/سی این آئی// فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے بعد لائن آف کنٹرول پر پانچویں روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ ادھر شدید ٹھنڈ کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی فوج و فورسز کا تلاشی آپریشن جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیںہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ۔ سی این آئی کو شوپیان سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے ترکہ ونگام علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی شوپیان نے علاقے کو بدھ کے روز محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن بدھ کو شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔گذشتہ روز فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور ترکہ وانگام گاوں کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کا گھر گھر تلاشی آپریشن دو دنوں سے جاری ہے۔مذکورہ گاوں کم و بیش ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے تاہم ابھی تک نہ ہی کسی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے آمنا سامنا ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ۔ ادھر لائن آف کنٹرو ل پر مژھل سیکٹر میں مسلح تصادم آرائی میں آفیسر سمیت چار فوجی اہلکاروں اور تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی فوج کا تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ فوج کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں گھنے جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائیاں جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گھنے جنگلات میںتلاشی آپریشن کے دوران سونگھنے والے کتوں اور فضائی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کہیں جنگلات میں کوئی جنگجو چھپا تو نہیں بیٹھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئند کچھ دنوں تک جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہے گا ۔
Comments are closed.