دسویں کے بعد سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز

پہلے پرچے میں صد فیصدی امید واروں کی شرکت ، والدین امتحانی مراکز کے باہر انتظار میں نظر آئیں

کورنا وائرس سے متاثرہ بچوں کیلئے خصوصی طور پر الگ مراکز کا قیام عمل میںلایا گیا تھا

سرینگر/12نومبر: شدید ترین سردی کی لہر اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر میںجمعرات کو دسویں کے بعد بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہو ا۔ کورنا وائرس کے پیش نظر امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ایس او پیز پر عملدر آمد ہوا جبکہ واضح کردہ گائیڈ لائینوں پر بھی من و عن عمل کیا گیا ۔ اسی وران بورڈ آف اسکو ل ایجوکیشن نے کورنا سے متاثرہ بچوں کیلئے الگ سے خصوصی مراکز کا قیام عمل میںلایا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کوسخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا ۔اگرچہ بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز دس نومبر سے ہونے والا تھا تاہم پنچایت اسسٹنٹ امتحان کے پیش نظر پہلا پرچہ موخر کر دیا گیا تھا اور آج یعنی جمعرات سے امتحانات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ۔ جمعرات کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کا رخ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ طلباء طالبات نے اعلیٰ صبح سے ہی امتحانی مراکز کا تک پہنچنے کی کوشش کی اور شدید سردی کی لہر کے باوجود امتحانات سے ایک گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز تک پہنچ گئے تھے اور بے صبری سے اس گھڑی کے انتظار میں تھے کہ کب ان کا امتحان شروع ہو جائے گا ۔سٹی رپورٹر کے مطابق انتظامیہ نے امتحانات کو خوش اسلوبی کے ساتھ ابجام دینے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے امتحانی مراکز کے باہر سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ امتحانات کا آغاز جیسے ہی ہوا تو ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔اسی دوران اسٹیٹ بورڈ ااف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت کے پہلے پرچے میں امتحانات کیلئے 99فیصد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ جبکہ امتحان میں کورنا وائرس کے پیش نظر نصاب میں 40فیصد کی رعایت تھی جس کا پہلا ہی اعلان کیا گیا تھا ۔ امتحانی عمل پر نظر گزر رکھنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم ہمہ وقت متحرک رہا کریں گے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے بر وقت نپٹا جاسکے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پورے وادی کشمیر میں امتحانات بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے اور کسی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کورنا سے متاثرہ بچوں کی راحت رسانی کیلئے خصوصی طور پر الگ سے امتحانی مراکز کا قیام عمل میںلایا تھا ۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 89365امید وار شامل ہو رہے ہیں جن میں سے وادی کشمیر سے 74465اور جموں سے 15055شامل ہے ۔ امتحانات بورڈ اآف اسکول ایجوکیشن کی نگرانی میں منعقد ہونگے۔ ان مراکز کی تعداد ا میں اس لئے اضافہ کیا گیا کیونکہ ماضی کے مقاملے میں ان مراکز میں نصف تعداد میں ہی طلاب کو حال میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔اس بات کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امتحانات کورونا معیاری عملیاتی طریقہ کار کے عین مطابق منعقد کرائے جائیں گے،جبکہ امتحانی مراکز میں جسمانی فاصلے کو عملاتے ہوئے سینٹی ٹائزر اور دیگر صفائی ستھرائی کا انتظام، جہاں ہوگا وہی امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے قبل امیدواروں کی تھرمل جانچ بھی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔

Comments are closed.