مطلع ابر آلودہ اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں،اہلیان وادی مشکلات کے شکار

مغربی ہوائیں اثر اندوز ،13نومبر سے بالائی علاقوں یں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان

سرینگر/11نومبر/سی این آئی// موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں ر خشک موسم کی وجہ سے وادی کشمیر ایک بار پھر شدید سردی کی لہر لپیٹ میں آگئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13نومبر سے پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔سی این آئی کے مطابق دن میں مطلع ابر آلودہ اور موسم خشک رہنے کی وجہ سے درجہ حرار ت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات 13نومبر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں ریاست جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے ۔ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔

Comments are closed.