مطلع ابرآلود رہنے کے نتیجے میں دن کی سردی میں اضافہ ، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
13نومبر سے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیت نے باغ مالکان اور زمینی و فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ایڈ وائزری جاری کردی
سرینگر/10: وادی میں آج بھی صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہنے کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے جس کے نتیجے میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر 13نومبر سے بالائی علاقوں میں بھاری اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات نے میوہ باغات مالکان کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ باغات میں جو بھی کام باقی ہے وہ 13نومبر سے پہلے پہلے ختم کریں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث وادی کا بیرون ریاستوں سے زمینی و فضائی رابطہ بھی منقطع ہو سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میںاگرچہ موسم گزشتہ برس کے نسبت اگرچہ بہتر ہے تاہم دن میں ہلکی دھوب کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے خاص کر شبانہ درجہ حرارت روز افزوں گراوٹ آرہی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 13نومبر کو موسم تبدیل ہونے کا مکان ہے اور ہلکی بارش اور یخ ہوائوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوںمیں بھاری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ برفباری اور بارشوں ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے باغ مالکان کیلئے ایڈ وائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کے جتنے بھی باغ مالکان ہے جنہوں نے ابھی تک شاخ تراشی نہیں کی ہے اور پھل نہیں اترا ہے وہ ان ہی دنوں میں اس کام کو ختم کریں تاکہ انہیں برفباری سے نقصان نہ ہوں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور بھاری برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ منقطع ہوسکتا ہے ۔اور کہا کہ جو بھی افراد 13اور 14نومبر کو سرینگر جموں شاہراہ یا ہوائی سفر کرنے جا رہے ہیںوہ یا تو 13سے پہلے یا 15نومبر کے بعد سفر کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہونے سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر ماہ کی 7تاریخ کو وادی بھر میں بھاری برفباری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درہم برہم ہوکے رہ گیا تھا ۔ زمینی وفضائی معطل رہی ۔بجلی اور مواصلات کانظام بھی متاثرہواتھا اور قریب ایک ہفتے کے بعد فضائی اور زمینی رابطہ بحال ہوا تھا جبکہ سرینگر میں بجلی نظام تین دنوں بعد درست ہوا تھا ۔ تاہم امسال موسم قدرے بہتر ہے اور فی الحال موسم خشک ہی ہے ۔ادھر وادی میں منگل کو بھی دن بھر مطلع ابرآلود رہا ۔ دن کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آنے کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے جس کے نتیجے میں وادی میں سردی کی تازہ لہر دوڑ گئی ۔ ادھر آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16اشاریہ 1ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چند دنوں تک سورج بادلوں کی اوٹ میں ہی چھپا رہے گا جس کے نتیجے میں سردی میں اور زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 13نومبر کو موسم تبدیل ہونے کا مکان ہے اور ہلکی بارش اور یخ ہوائوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے جبکہ 14نومبر ، 15اور 16نومبر کو وادی کے تمام بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی درمیانہ درجے کی بارش اور بھاری برفباری ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ منقطع ہوسکتا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔
Comments are closed.