کنگن میں جنگل سمگلنگ ناکام ، لکڑی ضبط ؛ سمگلروں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے کارروائی شروع

سرینگر/09نومبر: کنگن میں جنگل سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات نے ستھر مکعب فٹ لکڑی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات نے جنگل سمگلروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قومی سرمایہ کی لوٹ کھسوٹ بند کردے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے کنگن نجون جنگلاتی علاقے میں بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹکشن فورس نے اکہال بلاک سکینڈ کے نجون کنگن کے کمپارٹ منٹ نمبر 3 سے سرسبز دیودار کی 70مکعب فٹ لکڑی ضبط کرکے اس معاملے کے سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور جنگل سمگلروں کو ڈھونڈنے کےلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈویژن میں جنگل سمگلنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں تاہم محکمہ بھی متحرک ہوگیا ہے ۔

Comments are closed.