ڈاکٹر فاروق عبداللہ دفعہ 370کے نفاذ کیلئے پاکستان جائیں ؛نیشنل کانفرنس صدر پھر شیو سینا کے نشانے پر ، فاروق عبداللہ کی سخت مخالف
سرینگر/08نومبر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے شیو سینانے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اگر آرٹیکل 370کو پھر سے نافذ کرنے کا شوق ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ اس کیلئے پاکستان جاکر اپنا شوق پورا کریں ۔ شیو سینا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کبھی چین ، کبھی پاکستان اور کبھی ہندوستان کا سائڈ لیتے ہیں جس کے پیچھے ان کا اپنا سیاسی مقصد کارفرما ہوتا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر سے آرٹیکل ہٹانے کی بات کرکے نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداللہ ایک بار پھر شیو سینا کے نشانے پر آگئے ہیں۔ شیو سینا کے نشانے پر آگئے ہیں۔ شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے فاروق عبداللہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پاکستان جاسکتے ہیں اور وہاں آرٹیکل 370 نافذ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں اب آرٹیکل 370 اور 35 ے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔سنجے راوت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اقتدار کی خاطر کوئی بھی قدم اُٹھاسکتے ہیں یہاں تک کہ وہ پاکستان ، اور چین کے گیت بھی گانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرسکتے ۔ راوت نے کہا کہ فاروق کبھی ہندوستان ، کبھی پاکستان اور کبھی چین کی طرفداری کرتے ہیں جو ان کا سیاسی حربہ ہے لیکن اب ان کی مکار سیاست نہیں چل سکتی اور ناہی اب آرٹیکل 370یا 35Aکیلئے آئین میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ راوت نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کرسی کی سیاست کو چھوڑ کر اپنی صحت کی زیادہ فکر کریں ۔واضح رہے کہ گپکار اتحاد کا منشور (پی اے جی ڈی) کی ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ سے قبل شیر کشمیر بھون میں نیشنل کانفرنس کے کارکنان سے فاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔آرٹیکل 370 کے بیشتر التزام کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے جموں وکشمیر میں فاروق عبداللہ کی یہ پہلی سیاسی میٹنگ تھی۔ گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت میں وہ پہلی بار جموں آئے تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جموں، لداخ اور کشمیر کو ایک دوسرے سے الگ کردیا جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔ فائل فوٹوفاروق عبداللہ نے کہا، اپنے لوگوں کے حقوق واپس لینے تک میں نہیں مروں گا۔ میں یہاں لوگوں کا کام کرنے کے لئے ہوں اور جس دن میرا کام ختم ہوجائے گا، میں اس جہاں سے چلا جاوں گا۔
Comments are closed.