کنگن ہسپتال میں نوزائد مردہ بچہ برآمد ؛ پولیس نے معاملے کے سلسلے میں کیس کیا درج

سرینگر/06نومبر: ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے ایک ہسپتال میں آج ایک نوزائد بچے کی نعش پُراسرار حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن کے ایک ہسپتال میں جمعہ کے روز ایک نوزائد بچے کی نعش کوہسپتال کے باتھ روم میں پُرسرار طور پر پایا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نومود بچے کی نعش پاتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شرع کردی ۔پولیس نے ابتدائی طور پر ہسپتال عملہ اور وہاں موجود مریضوں سے سرسری پوچھ تاچھ شروع کی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جس وقت بچے کو باتھ روم میں رکھا گیا تھا آیا وہ زندہ تھا یا پہلے ہی مردہ تھا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے وادی میں اس طرح کے متعدد واقعات پیش آئے گزشتہ برس لل دید ہسپتال کے باہر کوڈے کے ڈھیر پر ایک نوزائد مردہ بچے کو پایا گیا ۔ اسی طرح نوہٹہ کی گنج بخش پارک میں ایک اور مردہ بچے کو پایا گیا تھا اس کے علاوہ 2015کو اسی طرح ایک نوزائد بچے کی نعش کو ایک کتا اُٹھاتا ہوا پایا گیا تھا ۔

Comments are closed.