بیت اللہ کی زیارت کو آنے والے عمرہ زائرین کی خوشی سے آنکھیں چھلک پڑیں
عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر خوشی کے اظہار کے طور پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
سرینگر /05نومبر: سعودی عرب نے رواں ماہ سے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد ایئرپورٹس اور حرمین شریفین میں جذباتی مناظر دیکھنے کو آ رہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں زائرین کو حجاز مقدس پہنچنے اور سرزمین مقدس پرقدم رکھنے پر خوشی کے ساتھ سرشار دیکھے جا سکتے ہیں۔ دوسرے ملکوں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنیوالے کرونا کی وبا کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے پابند ہیں جب کہ سعودی حکومت نے ان کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عمرہ زائرین کے استقبال اور ان کی رہ نمائی کے لیے انتہائی تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ ہوائی اڈے سے انہیں مکہ معظمہ میں ان کے ہوٹلوں کے کمروں اور قیام گاہوں تک بسوں کے ذریعے لایا جاتا ہے۔ عمرہ زائرین اور معتمرین کی مدد اور ان کی رہ نمائی کے لیے 150 سے زاید کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔قومی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حرم مکی کی طرف سے عمرہ زائرین کی آمد سے قبل انہیں تین دن تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ ان کی صحت وسلامتی کے یقینی ہونے کیبعد انہیں مسجد حرام میں جانے اور طواف کعبہ کی اجازت دی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں العمیری نے بتایا کہ کہ معظمہ میں غیرملکی عمرہ زائرین کے لیے 1200 ہوٹلوں کے 2 لاکھ 70 ہزارسے زاید کمرے مختص کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.