پاکستان نفرت انگیز تقریر کے ذریعے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے / بھارت
کورنا وباء کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار سے دراندازی کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی
سرینگر/03نومبر: پاکستان پر سرھد پار دراندازی کو بڑھائو ا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دراندازی کو بڑھانے کے لئے کورونا وائرس وبائی بیماری کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نسل پرستی ، نسلی امتیازی سلوک اور اس سے متعلق عدم رواداری کی ہم عصر اقسام پر خصوصی نمائندہ کے ساتھ ایک باہمی بات چیت سے خطاب کرتے ہوئے ، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل سفیر آشیش شرما نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے نفرت انگیز تقریر محض ہندوستان میں ایک برادری کی طرف نہیں ہے۔ لیکن تنظیموں ، افراد اور حتی کہ اعلی عہدے دار سیاسی رہنماؤں کے خلاف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا وبائی بیماری سے لاک ڈائون کا شکار ہو گیا تو پاکستان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی میں اضافہ کیا ۔ شرما نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے ملک میں تشدد اور عدم رواداری کو فروغ دینے کی کوشش کرنے والی بے لگام نفرت انگیز تقریر کا سہارا لیا ہے۔تاہم اس سے ان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کے بیانات سے ملک پر کوئی بھی اثر ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جہاں کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے لڑنے میں مصروف تھی تو پاکستان بھارت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل تھا اور اسی کوشش میں تھا کہ کس طرح سے سرحد پار دراندازی کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ بھارت کو کس طرح سے غیر مستحکم کر دیا جائے تاہم ایسا کسی بھی صورت میںہونے نہیںدیا جائے گا اور جو بھی پاکستان کی سازشیں ہے ان کو کسی بھی صورت میںکامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔
Comments are closed.