ترہگام کپوارہ میں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

ترہگام کپوارہ میں مقامی نوجوان کی گرفتاری کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین مقامی نوجوان گوہر احمد کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے احتجاج کو تتر بتر کیا۔اس دوران جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

Comments are closed.