سرینگر/یکم نومبر/سی این آئی//پولیس سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنگریٹ میں جاں بحق حزب کمانڈر کولگام میں بی جے پی کے تین ورکروں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رنگریٹ سرینگر میں آج جنگجو مخالف آپریشن کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ ایک تصادم آرائی میں جاں بحق ہوا ہے جبکہ اس جھڑپ میں ایک اور جنگجو کو زندہ پکڑا گیا ہے ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر سیف اللہ کے بارے میں پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مہلوک جنگجو کولگام واقعے میں ملوث تھا ۔ پولیس چیف نے اس آپریشن میں شامل فوج، پولیس اور فورسز اہلکاروں اور افسران کو مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ریاض نائکوں کے بعد حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جو کولگام میں بی جے پی کے تین ورکروں کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی متحرک انٹلی جنس کی وجہ سے ہی یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.