وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ؛ سوموار اور منگل وار کو طلع صاف اور خشک رہنے کا امکان
سرینگر/یکم نومبر: وادی میں آج صبح کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف دیکھنے کو ملی اس دوران رواں برس کا ماہ اکتوبرکے مہینے میں قریب 13برس بعد درجہ حرارت 4.23ڈگری رہا جو گزشتہ تیرہ برسوں میںدن کے درجہ حرارت میں سب سے کم گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں طویل خشک موسم کے بعد آج یکم نومبر کو میدانی علاقوں میں کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ بالائی علاقوں کی پہاڑیوں پر آج دوسرے دن بھی ہلکی برف باری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں درجہ حرار میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں ماہ اکتوبر میں 13برس بعد دن کا درجہ حرارت کم دیکھنے کو ملا اور ماہ اکتوبر میں شہر سرینگر میں دن کا کم سے کم درجہ حرارت 4.23ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ 2007میں 3.9ڈگری تھا ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کل رات کا درجہ حرارت 9.5رہا ۔ اس دوران آج صبح کے اوقات چند منٹوں تک بوندا باندی کے بعد اگرچہ پھر سے بادلوں کی اوٹ سے بادل نکل آیا تاہم دن بھر مطلع ابرآلود ہی رہا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وادی میں سوموار اور منگلوار کو مطلع قدرے صاف رہے گا ۔
Comments are closed.