سرینگر/31اکتوبر: سونہ مرگ کی پہاڑیوں پر ہفتہ کی صبح ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی میں مزید اضافہ ہوا اس دوران وادی میں آج بھی دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہے تاہم زیادہ تر اوقات سورج بادلوں کی اوٹ میں ہی رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوںتک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت میں اور زیادہ گراوٹ آسکتی ہے ۔دریں اثناء آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں مطلع مسلسل ابرآلود رہنے اور دھوپ چھائوں کے بیچ وسطی ضلع گاندربل میںصحت افزا مقام سونہ مرگ اور اس کے مضافاتی علاقوں کی اونچی پہاڑں پر تازہ برفباری سے ایک بار پھر سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ہفتہ کی صبح سونہ مرگ ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گنڈ، کلن، اور اسکے مضافاتی علاقوں کی اونچی پہاڑوں پر تازہ مگر ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیاہے۔ ادھر آج بھی دن بھر دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم زیادہ تر اوقات سورج بادلوں کی اوٹ میں ہی رہا ۔ اس دوران سرینگر۔لہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بلا خلل جارہی رہی لیکن سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میںیک طرفہ ٹریفک کی ہی اجازت ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے جس کے باعث سردیوںمیں خاص کر شبانہ سردی میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.