سرینگر/29اکتوبر: پلوامہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلو راجپورہ علاقے سے عسکری تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ مقامی جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہفوج کے 44آر آ ر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی ایک مشتر کہ ٹیم نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران بیلو راجپورہ علاقے سے ٹی آ ر ایف عسکری تنظیم سے وابستہ جنگجو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کئے گئے جنگجو سے دو گرینیڈ بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے جنگجو کی شناخت اشفاق احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنہ خانقاہ باغ پانپور کے بطور ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.