نئے اراضی قوانین کے خلاف پی ڈپی پی لیڈران کی احتجاجی ریلی پولیس نے بنائی ناکام
خورشید عالم ، وحید پرہ سمیت دیگر کئی لیڈران گرفتار ، پارٹی صدر دفتر مکمل طور پر سیل
سرینگر/29اکتوبر/سی این آئی// جموں کشمیر میںمرکزی سرکار کی جانب سے نئے اراضی قوانین لاگو کرنے کے خلاف سرینگر میںپیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی احتجاجی ریلی کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے درجنوں لیڈران کو حراست میں لیا جبکہ پارٹی ہیڈ کواٹر کو سیل کر دیا گیا ۔ سی این آئی ٹی رپورٹر کے مطابق جمعرات کی اعلیٰ صبح پولیس نے اس وقت درجنوں پی ڈی پی لیڈران کو حراست کو لیا جب انہوں نے احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف پی ڈی پی لیڈران نے پارٹی ہیڈ کواٹر سے سرینگر کی پریس کالونی تک احتجاجی ریلی نکالنے کا پروگرام بنایا تھا تاہم جونہی جمعرات کی اعلیٰ صبح پارٹی لیڈران ہیڈ کواٹر پر پہنچ گئے تو وہاں پہلے ہی پولیس نے دفتر کو سیل کر دیا تھا جبکہ پارٹی کے سنیئر لیڈران خورشید عالم ، وحید الرحمان پرہ سمیت دیگر لیڈران نے جونہی پارٹی ہیڈ کواٹر سے پریس کالونی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں حراست میںلیا ۔ خیال رہے کہ اس طرح کا ایک احتجاجی پروگرام کل جموں میں پارٹی کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا ۔ ادھر پارٹی احتجاجی کو ناکام بنانے اور لیڈران کو حراست میں لینے کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ اس کی وجہ کیا ہے ؟۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ پی ڈی پی کا سرینگر دفتر سیل کرکے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایسے ہی ایک احتجاج کیلئے جموں میں اجازت دیدی گئی، تو یہاں اس کو ناکام بنانے کی کیا وجہ ہے؟‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ان قوانین کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ۔
Comments are closed.