حضورپُرنور حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کا اُمتی ہوناہماری خوش بختی; رسول پاک ﷺکی شان اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت:اعجازاحمدخان 

سری نگر:۹۲،اکتوبر : سینئرٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے عوام کوعیدمیلادالنبیﷺ کے موقعہ پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ حضوراکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کوکسی بھی صورت میں برادشت نہیں کیاجائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق اپنے بیان میں ایمپلائز جوائینٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے کہاکہ ہم رسول رحمت ﷺ کایوم ولادت باسعادت منارہے ہیں ،اوریہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم حضورپُرنور ﷺ کے اُمتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عصرحاضر کی زمانہ جہالت اورجنگ وجدل میں رسول پاک ﷺ کی تعلیمات ،اسوہ حسنہ اورفرمودات پر پوری دنیاکوعمل پیراہونے کی سخت ضرورت ہے ،کیونکہ پیغمبر آخرزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی پوری زندگی اوراُن کی تعلیمات صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہیں بلکہ دوسرے مذاہب کوماننے والوں کیلئے بھی رسول رحمت ﷺ کی تعلیمات وفرمودات میں بھلائی اورخیر ہے ،۔اعجاز احمدخان نے کہاکہ آج ہم پوری دنیامیں بہنوں بیٹیوں اورماﺅں کیساتھ ہورہی زیادتی اورناانصافی کوسنتے ہیں جبکہ رسول پاک ﷺ نے اُس دورجہالت میں حواکی بیٹیوں کوتحفظ فراہم کیاجب اُن کوپیداہونے کے فوراًبعدزندہ دفن کیاجاتاتھا۔انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺ کواللہ تعالی ٰ نے اپنے تمام بندوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ،اورجس پراللہ خوددرودوسلام بھیجتے ہیں ،اُن کی ذات کس قدر مقدس ہوگی ۔اعجاز خان نے کہاکہ آج پوری دنیامیں شراورفسادہے اوراسکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انسان مادہ پرست بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی موجودہ حالت کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے اوررسول رحمت ﷺ کی تعلیمات کونظرانداز کرناہے ۔اعجازخان نے کہاکہ ہم آج رسول پاک ﷺ کایوم ولادت باسعادت منارہے ہیں ،اورعیدمیلادالنبیﷺ منانے کاصحیح طریقہ اورموقعہ بھی ہے کہ ہم یہ عہدکریں کہ ہم قرآن واحادیث کی تعلیمات کے مطابق اپنی روزمرہ کی زندگیاں گزارنے کی کوشش کریں گے ،ہم مادہ پرستی اورلالچ وحصد کوچھوڑ کر اللہ اوراُس کے آخری پیغمبر ﷺ سے محبت کریں گے ۔اعجازخان نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقعہ پرجموں وکشمیر کے تمام لوگوں بشمول سرکاری ملازمین کودل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضوراکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کوکسی بھی صورت میں برادشت نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کاحکمران گمراہ ہوگیاہے اوروہ نہیں جانتا کہ اللہ کے پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کاکیاخمیازہ اُس کواٹھاناپڑسکتاہے ۔سینئرٹریڈیونین لیڈراور ایمپلائز جوائینٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی کہ وہ فرانس کیساتھ ملک کے تعلقات کاجائزہ لیں ،اوردیکھیں کہ کیابھارت کسی ایسے ملک کیساتھ قربت رکھ سکتاہے ،جہاں کاحکمران خود ایک فرقہ پرست اورانسانیت کادشمن بن گیاہو۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اُمیدہے کہ مرکزی حکومت ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کودیکھتے ہوئے فرانس کی ضرورسرزنش کریں گے ۔

Comments are closed.