اراضی سے متعلق حالیہ قانون مرکز سے واپس لینے کی اپیل؛ این سی اور پی ڈی پی موجودہ حالات کےلئے ذمہ دار ۔ جے ڈی یوجنرل سیکریٹری
سرینگر/29اکتوبر/سی این آئی//جے ڈی یو جنرل سیکریٹری مرزا سجادحسین بیگ نے جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کےلئے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کے واویلا سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جے ڈی یو کے جنرل سیکریٹری برائے جموں کشمیرمرزا سجادحسین بیگ نے اپنے ایک بیان میں حکومت ہند کے حالیہ فیصلے جس میں کہا گیا ہے کہ اب جموں کشمیر میں ہندوستان کا کوئی بھی شخص زمین خرید سکتا ہے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جموں کشمیر کے لوگ جو دیکھ رہے ہیں ان حالات کےلئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہے جنہوں نے ہمیشہ خاندانی راج قائم کیا اور لوٹ کھسوٹ کی ۔ انہوںنے کہا کہ جس وقت ان کے ہاتھ میں سب کچھ تھا تب وہ اقتدار کے پیچھے لگے جب وہ اقتدار سے باہر ہوئے تو اب واویلا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جموں کشمیر کے موجودہ لفٹنٹ گورنر یہاں کے عوام کی بھلائی کےلئے ہمیشہ کام کریں گے اور کسی بھی ایسے فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے جو یہاں کے لوگوں کے لئے نقصان دہ ہو لھٰذا اب جنگ و جدل سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے خاص کر دفعہ 370کی بحالی یا تو حکومت ہند ہی بحال کرسکتی ہے یا پھر سپریم کورٹ اس پر کوئی فیصلہ کرسکتی ہے ۔ مرزا سجاد حسین بیگ نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ اراضی سے متعلق حالیہ قانون پر نظر ثانی کریں کیوںکہ مرکز نے پہلے جو ڈومسائل قانون رکھا تھا جیسا کہ اروناچل پردیش ، ناگالینڈ،منی پور جیسی ریاستوں کےلئے ہے ایسے ہی جموں کشمیر کےلئے بھی قانون رکھا جائے تاکہ یہاں کے عوام عدم تحفظ کے شکار نہ ہوں۔
Comments are closed.