
عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ; ٹریفک پولیس سرینگر نے گاڑیوں کیلئے روٹ پلان مرتب دیا
سرینگر/28اکتوبر: عید میلادلنبی ﷺ کے موقعہ پر ٹریفک پولیس سرینگر نے درگاہ حضرتبل میں گاڑیوں کیلئے جن جگہوں کا انتخاب کیا اس کے مطابق شمالی اور وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیاں کشمیر یونیورسٹی میں انہیں سرسید گیٹ سے داخل ہونا ہوگا، جنوبی کشمیر اور گاندربل سے آنے والی گاڑیوں کو نسیم باغ یونیورسٹی کیمپس میں بڈشاہ گیٹ سے داخل ہونا ہوگا جبکہ رعناواری علاقہ سے آنے والی گاڑیوں کیلئے این آئی ٹی میں پارکنگ ہوگی۔سی این آئی کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر ٹریفک پولیس نے سرینگر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور زائیرین کو حضرت بل لے جانے والی گاڑیوں کیلئے باضابطہ طورپر روٹ پلان مرتب کیا ہے تاکہ عقید ت مندوں کے علاوہ عام شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک جام سے بچاجاسکے ۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں جو پلان مرتب کیاگیا ہے اس کے مطابق شمالی ، جنوبی او ر وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو مختلف روٹ الاٹ کئے گئے ہیں ۔ شمالی کشمیر سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقید مندوں کی گاڑیوں کو شالہ ٹینگ سے پارمپورہ ، قمر واری ، سمنٹ کدل اور نورباغ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ وہاں سے سکہ ڈافر عید گاہ، عالی مسجد ، سازگری پورہ ، حول ، علمگری بازار سے مل اسٹاپ اور مولوی اسٹاپ لال بازار سے ہوتے ہوئے بٹہ شاہ محلہ اور کنہ تار سے ہوتے ہوئے سرسید گیٹ کشمیر یونیورسٹی سے داخل ہو کر گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ واپسی پر ان گاڑیوں کو عشائی باغ کراسنگ سے ہوتے ہوئے رعناواری ، خانیار ، نوپورہ ، ڈلگیٹ ، مولاناآزاد روڑ سے ہوتے ہوئے بڈشاہ پل ، فلائی اور بٹہ مالو مومن آباد ٹینگہ پورہ سے گزر کر بمنہ بائی پاس ، پارمپورہ اور شالہ ٹینگ سے آگے کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔جنوبی کشمیر سے آنی والی گاڑیوں کو پانتہ چھوک ، اتھوجن ، بٹوارہ ، سونہ وار، رام منشی باغ سے ہوتے ہوئے گپکار گرینڈ پیلس کاراستہ اختیارکرنے اور بعد میں زیٹھ یار گھاٹ ، نشاط ، فور شور روڑ سے ہوتے ہوئے حبک کراسنگ پہنچ کر نسیم باغ میں یونیورسٹی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے روٹ پلان کے مطابق زائرین سے بھری ان گاڑیوں کو واپسی پر نسیم باغ ، حبک کراسنگ ، فورشو روڑ ، رام منشی باغ سے گزر کرسونہ وار ، بٹوارہ اور پانتھ چوک کا روٹ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔اسی طرح وسطی کشمیر بڈگام سے اور اس کے نواحی علاقوں سے درگاہ حضرت بل جانے والی گاڑیوں کو حیدرپورہ سے ہوتے ہوئے ٹینگہ پورہ اور بمنہ بائی پاس سے گزر کر ، بمنہ کراسنگ ، قمر واری ، سمنٹ برج کا راستہ اختیار کرکے نورباغ ، سکہ ڈافر ، عید گاہ ، عالی مسجد ، حول ، علمگری بازر، مل اسٹاپ ، مولوی اسٹاپ لال بازار بٹہ شاہ محلہ سے گزر کر کنہ تار پارکنگ میں گاڑیاں رکھنے کیلئے کہا گیا ہے بڈگام سے آنے والی گاڑیوں کی واپسی کیلئے جوروٹ پلان مرتب کیاگیا اس میں ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ این آئی ٹی سے ، عشائی باغ کراسنگ ، رعناواری ، خانیار نوپورہ ڈلگیٹ، گالف کراسنگ ، ریڈیوکشمیر سے ہوتے ہوئے عبداللہ برج کا راستہ اختیار کرکے ہیٹ ٹرک کانونٹ کراسنگ پولیس تھانہ راجہ باغ ، جواہر نگر چوک سے گزر کر جواہر نگر بنڈ ، رام باغ برزلہ پل سے ہوتے ہوئے حیدرپورہ اور آگے کا راستہ اختیار کریں ۔جبکہ گاندربل درگاہ حضرت بل رخ کرنے والی گاڑیوں کو ناگہ بل ، زکورہ ، حبک سے گزر کر اپنی گاڑیوں کو نسیم باغ پارکنگ میں کھڑی کرنے کی ہدایت دی گئی گاندربل کیلئے واپسی پر گاڑیوں کیلئے جو روٹ پلان ترتب کیا گیا ہے اس کے مطابق یہ گاڑیاں نسیم باغ سے ہوتے ہوئے حبک ، زکورہ اور ناگہ بل سے آگے کا راستہ اختیار کریں گے اور لاک چوک سے حضرت بل جانے والی عقید ت مندوں کی گاڑیاں لال چوک ایس آر ٹی سی کراسنگ ، اخوان چوک سے گزر کو پولیس اسٹیشن خانیار ، بہوری کدل ، راجوری کدل ، گوجوارہ چوک ، حول سے ہوتے ہوئے علمگری بازار مل اسٹاپ مولی اسٹاپ لال بازار بٹہ شاہ محلہ سے گزر کر کنہ تار اور این آئی ٹی پارکنگ میں داخل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پلان کے مطابق درگاہ حضرت بل سے واپسی پر لالچوک کا رخ کرنے والی گاڑیوں کو عشائی باغ کراسنگ سے گزر کر رعناواری ، خانیار سے ہوتے ہوئے نوپورہ پل ، خیام چوک ، ڈلگیٹ سے مولانا آزاد روڈ کا راستہ اختیار کریں ۔گاڑیوں کیلئے پارکنگ پلان ۔ درگاہ حضرتبل میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ٹریفک پولیس نے جن جگہوں کا انتخاب کیا ہے اس کے مطابق شمالی اور وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیاں کشمیر یونیورسٹی میں انہیں سرسید گیٹ سے داخل ہونا ہوگا، جنوبی کشمیر اور گاندربل سے آنے والی گاڑیوں کو نسیم باغ یونیورسٹی کیمپس میں بڈشاہ گیٹ سے داخل ہونا ہوگا جبکہ رعناواری علاقہ سے آنے والی گاڑیوں کیلئے این آئی ٹی میں پارکنگ ہوگی۔
Comments are closed.