ر ٹو پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ نے کی BECA ڈیل

سرینگر /27اکتوبر / کے پی ایس :  امریکی وزیر خارجہ پومپیو ، وزیر دفاع مارک ایسپر ٹو پلس ٹو گفتگو کیلئے دہلی آئے ہیں۔ اس دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کو لے کر ڈیل ہوگئی ہے۔کشمیر پریس سروس مونیٹرنگ کے مطابق چین سے کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور امریکہ کے درمیان آج فوجی تعاون کو لے کر بڑا قرار ہوگیا ہے۔ حیدرآباد ہاوس میں جاری ٹو پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کو لے کر ڈیل ہوگئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو ، وزیر دفاع مارک ایسپر ، ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس معاہدہ کی رو سے ہندوستان میزائل حملے کیلئے خاص امریکی ڈیٹا کا استعمال کرسکے گا۔ اس میں کسی بھی علاقہ کی صحیح جغرافیائی لوکیشن ہوتی ہے۔ ان سمجھوتوں سے ہندوستان کی فوجی طاقت مضبوط ہوگی۔میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری معیشت کو نقصان ہوا ہے ، ہم صنعت اور خدمات کے شعبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،۔اس موقعہ پر کہا گیا کہ ہماری شراکت داری موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر مزید اہم ہوجاتی ہے۔ وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل مستحکم ہورہے ہیں۔وہیں معاہدہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ آج دو عظیم جمہوریتوں کے نزدیک آنے کا شاندار موقع ہے۔ اس خطہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے اور چین کے خطرات کا سامنا کرنے کیلئے ا?ج ہم بات چیت کرکے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں۔

Comments are closed.