امریکی صدارتی انتخابات : جو بائیڈن یا ڈونلڈ ٹرمپ; بھارت اور پاکستانی نژاد امریکی متحد

سرینگر /27اکتوبر /کے پی ایس ; امریکی صدارتی انتخابات 2020کے سلسلے میں بھارت اور پاکستانی نژاد امریکی متحد ہوگئے ہیں ۔کشمیر پریس سروس مونیٹرنگ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی انوسٹمنٹ بینکر شیکر نرسمہن کہتے ہیں کہ وہ اس وقت ایک پارٹی کے لیے وائٹ ہاؤس میں تھے لیکن اس کے بعد وہ اداس ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس خوفناک حملے کی تفصیلات سامنے آنے پر سب خاموش ہوگئے۔ اس حملے میں 20 بچے جو کہ سب کے سب دس سال سے کم عمر کے تھے اور چھ بالغ ہلاک ہو گئے تھے۔اسی دن پہلی بار مسٹر نرسمہن کی ملاقات ایک پاکستانی امریکی دلاور سید سے ہوئی تھی۔کیلیفورنیا میں رہنے والے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروبار کرنے والے مسٹر دلاور سید نے کہاکہ ہمارے دل مل گئے تھے۔ مجھے کمرے میں ایک شخص نظر آیا جس کا تعلق جنوبی ایشیا سے تھا اور وہ میری طرح ہی جذباتی تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی اکثر اپنے ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ایک دوسرے کے مخالف ہوتے ہیں۔ لیکن امریکہ میں دونوں ممالک کے لوگ ایک ہی خطے جنوبی ایشیا کے باشندے ہیں اور اکثر سیاسی مہموں کے دوران مل کر کام کرتے ہیں۔ نرسمہن نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دلاور سیدکی ان حلقوں میں رسائی ہے جہاں میری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ اسی لیے کام کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ مختلف برادری سے آتے ہیں اور امریکہ کے دوسرے کونے میں رہتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق صدر ٹرمپ جنوب ایشیائی ممالک کے ووٹرز میں کم مقبول ہیں۔سید دلاور کا کہنا ہے کہ اگر پہلی نسل کے پاکستانی امریکیوں کی بات کی جائے تو نائن الیون اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے واقعات نے امریکہ میں ان کے تجربات کو تشکیل دیا۔ گیارہ ستمبر کے حملوں سے مسلمانوں، سکھوں، عرب اور جنوبی ایشیائی نسل کے لوگوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں۔ادھرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ان کی فتح کے بعد سے ہی اقلیتوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بیانیہ میں اضافہ دیکھاہے۔ سید اس سے متفق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ‘نفرت، تعصب اور امیگریشن مخالف جذبات میں اضافے’ کے لیے ذمہ دار ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ میں پیش آنے والے واقعات کے بعد میں نے اپنی مذہبی شناخت کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ ایک مسلمان امریکی کس طرح کا نظر آتا ہے۔

Comments are closed.