پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ؛ کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد گاڑیوں کی آمد رفت دوربارہ بحال کر دی گئی

سرینگر/27اکتوبر: پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی تاہم بعد میں اس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر جزوی طور پر پسیاں گر آئی جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کچھ گھنٹوں تک بند رکھا گیا ۔ انہوں نے محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر بانہال اور رام بن کے بیچ میں پسیاں گر آئی جس کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کو روکنی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جونہی روک دی گئی اور شاہراہ کر قابل آمد رفت بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل دوربارہ بحال کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں شاہراہ پر گاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی تاہم شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا نے کے بعد ہی ان کو منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ اور جموں کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہرا ہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند ہوئی جبکہ منگل کی صبح سرینگر جموں شاہرا ہ پر بھی پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد بند ہوئی تاہم بعد میں اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔

Comments are closed.