ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کی غیر معینہ ہڑتال؛ وادی بھر میں پانی کی قلت سے ہا ہا کار ،عوام کو پریشانیوں کا سامنا

سرینگر /26اکتوبر / کے پی ایس :محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کی غیر معینہ ہڑتال کی وجہ سے وادی بھر میں پانی کی قلت سے ہا ہا کار مچی ہوئی ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہذا میں عرصہ دراز سے کام کررہے ڈیلی ویجرس اور کیجول لیبرس نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے غیر معینہ ہڑتال چھیڑی ہے جس سے پانی کی فراہمی میں شدید قلت پیدا ہوئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ ان عارضی ملازمین کی ہڑتال سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پانی کی سپلائی میں ان کا اہم رول رہتا ہے کیونکہ ان کے کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے وادی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہی نہیں ہوئی ہے بلکہ لوگ پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں وادی کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ ان کے علاقوں میں کیجول لیبرس اور ڈیلی ویجرس کی ہڑتال سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس سے ان کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر (Water Resi)پر یہی عارضی ملازمین ہی زیادہ تر ڈیوٹیوں پر موجود ہوتے ہیں لیکن ان کے کام چھوڑ ہڑتال سے سپلائی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ جھل شکتی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اس معاملے کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے اور ان عارضی ملازمین کے جائز مطالبات و مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل ترتیب دینا چاہئے تاکہ ان مشکلات کاازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی پانی سپلائی کے حوالے پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے گا ۔

Comments are closed.