سرینگر/26اکتوبر: کرگل ، دراس اور زوجیلا میں ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد سوموار کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ ادھر مغل روڑ پر بھی دوسرے روز بھی مسلسل ٹریفک کی آمد رفت متاثر رہی جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوچکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار کو مختلف بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ کرگل ، دراس اور زوجیلا کے ساتھ ساتھ پیر کی گلی کے مقام پر بھی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ زوجیلا پر تازہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک حکام نے سرینگرلداخ شاہراہ پر احتیاطی طور پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کردیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق ہلکی برفباری سے سرینگر لہہ شاہراہ کے کئی مقامات پر پھلسن پیدا ہوئی جس کے بعد مسافروں کی حفاظت کیلئے شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ سرینگر لہہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے اور ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ادھر پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے بعد تواریخی مغل شاہراہ بھی مسلسل دوسرے روز ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق اتوار کی صبح پیر کی گلی کے مقام پر برفباری ہوئی جس کے بعد مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام شد و مد سے جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.